نارتھ کراچی حادثے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 10 ہوگئی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 17 جنوری 2020
ہائی روف اور رکشا میں تصادم کا واقعہ گاڑی میں موجود پیٹرول کی بوتل میں آگ لگنے سے پیش آیا تھا۔ فوٹو: فائل

ہائی روف اور رکشا میں تصادم کا واقعہ گاڑی میں موجود پیٹرول کی بوتل میں آگ لگنے سے پیش آیا تھا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: نارتھ کراچی میں ہائی روف میں پیٹرول کی وجہ سے لگنے والی آگ کا ایک اور زخمی دوران علاج دم توڑ گیا، حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔

بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ  کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب 10 جنوری کی شب ہائی روف میں پیٹرول کی وجہ سے ہونے والے خوف ناک حادثے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت جمال ولد ضمیر کے نام سے کی گئی جب کہ مرنے والوں کی تعداد اب 10 ہو گئی ہے۔

یہ پڑھیں: نارتھ کراچی حادثہ؛ کم سن بچی نے دم توڑ دیا

ورثا جاں بحق ہونے والے جمال کی لاش پولیس کارروائی کے بعد ساتھ لے گئے اورجس کے بعد جمال کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ  ادا کردی گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والا ایک شخص تاحال سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نارتھ کراچی حادثہ؛ ڈرائیور اور پیٹرول پمپ ملازم پر مقدمہ درج

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہائی روف میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جو ایک رکشا سے ٹکرائی، آگ لگنے سے ہائی روف میں سوار 8 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے بعد میں ایک کمسن بچی نے دم توڑا اور اب ایک اور شخص جاں بحق ہوا ہے جب کہ ہائی روف ڈرائیور اور رکشا ڈرائیور بچ گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔