- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
- تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
- موٹروے ایم نائن کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
- دوستی نہیں ٹیم کا سوچیں
- ملک کو سنگین چیلنجز درپیش...انا پرستی چھوڑ کر مل بیٹھنا ہوگا!
- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے کسی سرمایہ کار، ملا یا کھلاڑی کی نہیں جو ختم ہوجائے، بلاول بھٹو زرداری
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی سرمایہ کار، ملا یا کھلاڑی کی جماعت نہیں جو ختم ہوجائے، 2018 کے انتخابات سے پہلے دنیا کو دکھائیں گے پیپلز پارٹی اب بھی ناصرف زندہ بلکہ زیادہ فعال ہے۔
پیپلزپارٹی کے 47 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتےہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی بات کی ہے۔ ذوالفقارعلی بھٹو نے روٹی کپٹرا اور مکان کا نعرہ لگایا تو انہوں نے سرمایہ داروں کے ظلم و جبر کوچیلنچ کیا تھا وہ عوام کی آواز تھی، جب ذوالفقار علی بھٹو نے اس وقت نئی اصلاحات کا اعلان کیا تو انہوں نے اس طبقے اور جاگیرداروں کو چیلنج کیا تھا جن کے ساتھ ان کا تعلق تھا اور جب ملک کی صنعتوں کو قومیانے کا فیصلہ کیا تو ان 23 خاندانوں کو للکارا جن کا اس ملک کے خزانوں پر قبضہ تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سابق صدر زرداری نے اپنے دور حکومت سوات میں پاکستان کا پرچم لہرا کر وہ کارنامہ سرانجام دیا جو فوجی آمر نے اپنے دور حکومت میں نہ کیا انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ کا آغاز کرکے معاشرے کے پسماندہ لوگوں کی آواز بلند کی، صدر زرداری نے تخت اسلام آباد کی آمریت کو للکار کر 18 ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو ان کا حق واپس دلوایا۔ یہ جھوٹ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی بدل گئی اور اب یہ وہ پارٹی نہیں رہی جوپہلے تھی۔ ہم نے کل بھی غریبوں کے حق میں آواز بلند کی اورہمیشہ کرتے رہیں گے، اسی لئے مخالفین ہم سے نفرت کرتے ہیں اور ہمارے دشمن بن کر جان لینے پر تلے ہوئے ہیں ہم پاکستان کے لوگوں کا چھینا ہوا حق انہیں واپس لوٹانا چاہتے ہیں اور امیر سے لے کر غریبوں کو دینا چاہتےہیں۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہاکہ پیپلزپارٹی کسی جاگیر دار، سرمایہ کار، کھلاڑی اور کسی ملا کی میراث نہیں اور نہ ہی اس پارٹی کے ساتھ کوئی ف، ن، ق نہیں لگا ہوا جس کے ہٹنے سے ختم ہوجائے۔ یہ پارٹی ایک جذبہ، جنون اور روایت ہے اور روائیتیں کبھی بدلا نہیں کرتیں اور جذبے کبھی مرا نہیں کرتے۔ 2018 کے انتخابات سے پہلے یہ ثابت کردیں گے پیپلز پارٹی اب بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔
بلاول بھٹوکا کہنا تھاکہ ان کے انداز پر تنقید کی جاتی ہےان کا کہنا ہے کہ ہمارے مخالف کہتےہیں کہ بلاول عوام کی زبان نہیں سمجھ سکتا لیکن انہیں نہیں معلوم عوام اور ان کے درمیان زبان کا نہیں خون اور دل کا رشتہ ہے جسے کوئی ختم نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے لیکن موجودہ حکومت نجکاری کے نام پر قومی ادارے دوستوں کو دلوا رہے ہیں، یہ پرائیوٹائزشن نہیں پرسنلائزیشن ہے جو ہم نہیں ہونے دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔