لاک ڈاؤن میں کمی ہوگی یا اضافہ کچھ نہیں کہہ سکتے، اسد عمر

ویب ڈیسک  اتوار 5 اپريل 2020
لاک ڈاؤن سے وبا کےروک تھام میں مدد ملی، وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس۔ فوٹو، فائل

لاک ڈاؤن سے وبا کےروک تھام میں مدد ملی، وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس۔ فوٹو، فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں یہ نہیں بتا سکتا کہ 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں کمی کی جائے گی یا ان میں مزید اضافہ ہوگا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے ملکی معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں جن سے امیر اور غریب دونوں ہی متاثر ہورہے ہیں۔ تاہم موجودہ صورت حال میں یہ نہیں بتا سکتا کہ 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں کمی کی جائی گی یا ان میں اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی۔ پاکستان  میں کورونا وائرس پھیلنے کی رفتار سست ہے جو حوصلہ افزا بات  ہے۔ پاکستانی قوم نظم و ضبط کا مظاہرہ کررہی ہے اور یہی اس وبا سے مقابلے کا واحد طریقہ ہے تاہم بعض علاقوں میں احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد نہیں ہورہا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اور طبی عملہ ہمارے ہیروز ہیں انہیں حفاظتی سامان کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ طبی عملے کو حفاظتی سامان کی براہ راست فراہمی پر غور کیا جارہا ہے۔ حالیہ دنوں میں ملک کی کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ وائرس پھیلنے سے صحت کے نظام پر بوجھ پڑ سکتا ہے، کوشش ہے صورت حال قابو سے باہر نہ ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔