پرویزمشرف غداری کیس کی حمایت پررضا ربانی اور زاہد خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

ویب ڈیسک  جمعرات 5 دسمبر 2013
خطوط کی کاپیاں ارسال کی جائیں تو کسی ایجنسی سے تحقیقات کا مطالبہ کریں گے، سینیڑراجہ ظفرالحق۔ فوٹو؛ فائل

خطوط کی کاپیاں ارسال کی جائیں تو کسی ایجنسی سے تحقیقات کا مطالبہ کریں گے، سینیڑراجہ ظفرالحق۔ فوٹو؛ فائل

اسلام آ باد: سینیٹر اعتزار احسن نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرنے پر سینیٹر رضا ربا نی اور زاہد خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر اعتزاز احنس کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرنے پر سینیڑ رضا ربانی اور سینیڑ زاہد حسین کو نا معلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز خطوط بھیجے گئے ہیں، ان خطوط میں سینیٹرز کو سخت موقف اپنانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سینیٹرز کو دھمکی آمیز خطوط کی تحقیقات کے لئے ایوان میں کمیٹی تشکیل دی جائے۔ دوسری جانب سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ خطوط کی کاپیاں ارسال کی جائیں تو ان کا جائزہ لینے کے بعد کسی ایجنسی سے تحقیقات کا مطالبہ کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔