بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی

ویب ڈیسک  جمعرات 9 جولائی 2020
کورونا وائرس کے مریضوں کی صحت یابی میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے، ترجمان بلوچستان حکومت (فوٹو: فائل)

کورونا وائرس کے مریضوں کی صحت یابی میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے، ترجمان بلوچستان حکومت (فوٹو: فائل)

 کوئٹہ: بلوچستان بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے اور مریضوں کی صحت یابی میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کو داخل ہوئے 4 ماہ ہوگئے لیکن اب کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یکم سے 8 جولائی تک 3331 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے صرف 576 کیسز مثبت آئے جب کہ عوام کے تعاون سے مثبت کیسز میں کمی آئی ہے، کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی صحت یابی میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ اب تک کورونا وائرس سے 124 اموات ہوئی ہیں جن میں سے صرف 80 کا تعلق کوئٹہ سے ہے جب کہ اس ہفتے میں 16 اضلاع سے کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔