پشاور ایئر پورٹ پر دوحہ جانے والی خاتون سے 7 کلو ہیروئن برآمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 جولائی 2020
اینٹی نارکوٹکس فورس نے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

 پشاور: اینٹی نارکوٹکس فورس نے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز سے قطر کے دارالحکومت دوہا جانے والی خاتون کے سامان سے ہیروئن برآمد کرلی۔

اے این ایف نے بتایا کہ ملتان کی رہائشی خاتون پشاور سے دوہا اور وہاں سے ملائیشیا جا رہی تھی۔ جوائنٹ سرچ ڈیسک پر خاتون کے سامان سے 7 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔