- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
سندھ ہائیکورٹ؛ فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین کو رقم کی واپسی سے متعلق فیصلہ محفوظ
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین کو رقم کی واپسی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور کہا ہے کہ جو فریق مطمئن نہ ہو وہ سپریم کورٹ جاسکتا ہے۔
جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین کو رقم واپسی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پی اے ایف کے وکیل سابق جج رشید اے رضوی نے دلائل میں کہا کہ دو رکنی بینچ نے متاثرین کو رقم واپس کرنے کا حکم دیا تھا، سنگل رکنی بینچ نے دو رکنی بینچ کے حکم کو بائی پاس کیا۔
رشید اے رضوی نے کہا کہ سنگل بینچ نے آفیشل اسائنی کے ذریعے رقم واپس کرنے کا حکم دیا تھا، فضایئہ ہاؤسنگ اسکیم کے معاملے پر انڈین میڈیا پر بھی پروپیگنڈا کیا گیا، نیب کے ذریعے ملزمان متاثرین کو رقم واپس کرنا چاہتے ہیں۔
اس دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ تین بڑے اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے متاثرین سے کلیم مانگے ہیں، اب تک ایک ہزار 985 متاثرین نے کلیم جمع کردئیے ہیں جن کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔
ملزمان کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ عدالت نے 2 ماہ کے اندر متاثرین کو رقم واپس کرنے کا پابند کیا، سنگل رکنی بینچ نے ملزمان کے اکاؤنٹس منجمد کردئیے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور نیب پراسکیوٹر ستار اعوان نے پی اے ایف اور ملزمان کے وکلاء کی تائید کردی۔
نجیب جمالی ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ اوورسیز متاثرین نے منصوبے میں ایک ارب روپے تک کی رقم انوسٹ کی، اوورسیز متاثرین کو اصل رقم کے ساتھ منافع بھی ادا کیا جائے۔ متاثرین کے ایک گروہ نے اوورسیز متاثرین کے وکیل کے موقف کی مخالفت کردی۔
جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ ایک ہزار 985 متاثرین کو رقم بروقت نہ مل سکے؟ عدالت نے پی اے ایف کے وکیل رشید اے رضوی ایڈووکیٹ اور متاثرین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جو فریق عدالتی فیصلہ آنے کے بعد مطمئن نہ ہو وہ سپریم کورٹ جا سکتا ہے۔
نجیب جمالی ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ متاثرین کو رقم آفیشل اسائنی کے ذریعے دلوائی جائے۔ ہمیں نیب پر اعتبار نہیں ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے ہمیں بھی متاثرین کا احساس ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔