کراچی میں ایک بار پھرطوفانی بارش ، سڑکیں تالاب بن گئیں

ویب ڈیسک  جمعـء 7 اگست 2020
بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا: فوٹو: فائل

بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا: فوٹو: فائل

 کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر کہیں ہلکی کہیں تیزبارش تو کہیں ہلکی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ جس کے بعد بیشترعلاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ہے۔ صدر، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، لانڈھی، ناظم آباد، آئی آئی چندریگرروڈ، ٹاور، گلشن اقبال، گلستان جوہر، کریم آباد اورعزیز آباد سمیت دیگرعلاقوں میں جل تھل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب بجلی کی بندش کے باعث شہریوں نے شاہ فیصل کالونی میں کے الیکٹرک کے دفاتر کا گھیراؤ کیا اور نعرے بازی کی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے بجلی تاحال بحال نہیں ہوئی جس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزمون سون کے چوتھے اسپیل کے تحت شہرکے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی تھی جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔