وزیر اعظم کے پہنچتے ہی سندھ حکومت کا ’پیپلز کراچی پروگرام‘ بھی سامنے آگیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 ستمبر 2020
برساتی پانی کی نکاسی کے منصوبے دوسال میں مکمل کئے جائیں گے، ذرائع فوٹو: فائل

برساتی پانی کی نکاسی کے منصوبے دوسال میں مکمل کئے جائیں گے، ذرائع فوٹو: فائل

 کراچی: وزیر اعظم عمران خان کے شہر قائد پہنچتے ہی سندھ حکومت کی جانب سے ’پیپلز کراچی پروگرام‘ بھی سامنے آگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کے ’پیپلز کراچی پروگرام‘ میں پانی کے 5 بڑے منصوبے شامل ہیں۔ منصوبوں کی تکمیل کے بعد شہر قائد میں پانی کا بحران ختم ہوجائے گا۔

’پیپلز کراچی پروگرام‘ میں سیوریج کے 8 بڑے منصوبے ہیں، ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد شہر قائد میں سیوریج کے مسائل کا خاتمہ ہوجائے گا، اس کے علاوہ برساتی پانی کی نکاسی کے لئے بھی دو بڑے منصوبے تیار کئے گئے ہیں۔ برساتی پانی کی نکاسی کے منصوبوں کو 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔