پائلٹ لائسنس تحقیقاتی رپورٹ منظرِعام پرلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 11 ستمبر 2020
 خلاف ورزی ثابت ہونے پر پائلٹس کیخلاف الگ الگ سزائیں تجویز کرنے پرغور ۔ فوٹو: فائل

خلاف ورزی ثابت ہونے پر پائلٹس کیخلاف الگ الگ سزائیں تجویز کرنے پرغور ۔ فوٹو: فائل

کراچی: ایوی ایشن ڈویژن نے پائلٹ لائسنس تحقیقاتی رپورٹ جلد منظر عام پر لانے کا فیصلہ کرلیا۔

پائلٹس لائسنس کی تحقیقات کا معاملہ حتمی مراحل میں داخل ہوچکاہے اور ایوی ایشن ڈویژن نے تحقیقاتی رپورٹ جلد منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ایوی ایشن ڈویژن نے تحقیقاتی ٹیم کو آگاہ کر دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پائلٹوں کے جعلی لائسنس اسکینڈل

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ آئیٹا کمیٹی کی پاکستان میں موجودگی کے پیش نظر تحقیقات جلد مکمل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، اسی لئے تحقیقاتی ٹیم کو تحقیقات 15 ستمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے، اور ٹیم نے پائلٹس کیخلاف انکوائریزنمٹانا شروع کر دی ہیں، تحقیقاتی رپورٹ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پی آئی اے کے 26 معطل پائلٹس بحال

ذرائع کے مطابق مشکوک لائسنس والے پائلٹس کی پرسنل ہیرنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، تحقیقات میں جعلسازی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر پائلٹس کیخلاف الگ الگ سزائیں تجویز کرنے پرغور ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔