سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے 26 معطل پائلٹس کو بحال کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 6 اگست 2020
بحال ہونے والے پائلٹس کے نام مشکوک لائسنس والے پائلٹس کی لسٹ میں شامل تھے.  فوٹو: فائل

بحال ہونے والے پائلٹس کے نام مشکوک لائسنس والے پائلٹس کی لسٹ میں شامل تھے. فوٹو: فائل

کراچی: بحال ہونے والے پائلٹس کا نام مشکوک لائسنس والے پائلٹس کی لسٹ میں شامل تھے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے معطل 26 پائلٹ کو بحال کردیا ہے، بحال ہونے والے دیگر کپتانوں کا تعلق نجی ائر لائنزاورفلائنگ کلبس سے ہے، بحال ہونے والے پائلٹس کے نام مشکوک لائسنس والے کپتانوں کی فہرست میں شامل تھے، میڈیا نے 262 مشکوک لائسنس کے حامل پائلٹس کی لسٹ میں غلطیوں کی نشاندہی کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بحال ہونے والے کپتانوں کا ڈیوٹی روسٹر بھی بحال کردیاگیا ہے، اور بحالی کے بعد کپتان کل سے فلائٹ ڈیوٹی شروع کردیں گے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بحال ہونے والے کپتانوں کی فہرست موصول نہیں ہوئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔