خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل، 2 نئے وزرا بھی شامل

ویب ڈیسک  جمعـء 18 ستمبر 2020
مشیر برائے اعلیٰ تعلیم خلیق الرحمٰن کو محکمہ خوراک کا قلمدان دیا گیا ہے، اعلامیہ۔ فوٹو:فائل

مشیر برائے اعلیٰ تعلیم خلیق الرحمٰن کو محکمہ خوراک کا قلمدان دیا گیا ہے، اعلامیہ۔ فوٹو:فائل

پشاور: خیبرپختون خوا کی کابینہ میں 2 نئے وزرا کو بھی قلمدان تفویض کئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ میں وزرا کے قلمدانوں میں ردوبدل کی گئی ہے اور 2 نئے وزرا کو قلمدان تفویض کئے گئے ہیں، اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اکبر ایوب خان سے ابتدائی وثانوی تعلیم کا قلمدان واپس لے کر شہرام ترکئی کو یہ منصب سونپا گیا ہے جب کہ اکبر ایوب خان کو بلدیات کا قلمدان دیا گیا ہے۔ قلندر خان لودھی سے محکمہ خوراک کا قلمدان لے کر  محکمہ مال کی ذمہ داری دی گئی ہے جب کہ کابینہ میں قبائلی ضلع باجوڑ سے شامل ہونے والے وزیر انور زیب کو زکوٰة وعشر کا محکمہ حوالے کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مشیر برائے اعلیٰ تعلیم خلیق الرحمٰن کو محکمہ خوراک کا قلمدان دیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ معاون خصوصی کامران بنگش کومحکمہ اعلیٰ تعلیم کا قلمدان دینے کے ساتھ محکمہ اطلاعات کی اضافی ذمہ داری بھی دے دی گئی ہے۔ ریاض خان سے پبلک ہیلتھ اینڈانجنیئرنگ لیتے ہوئے سی اینڈ ڈبلیو کا چارج دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔