آصف زرداری طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال منتقل

ویب ڈیسک  اتوار 11 اکتوبر 2020
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق سابق صدر کو طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔(ٖفوٹو، فائل)

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق سابق صدر کو طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔(ٖفوٹو، فائل)

 کراچی: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو طبیت کی ناسازی کی وجہ سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو ناسازی طبع کی وجہ سے اتوار کی شام اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ آصف زرداری کا میڈیکل چیک اپ کیا جارہا۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کے ضروری طبی ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں۔  طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے اتوار کی شام اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔