زین آفندی قتل کیس کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 7 جنوری 2021
سٹی پولیس چیف نے زین آفندی کیس کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے(فوٹو، فائل)

سٹی پولیس چیف نے زین آفندی کیس کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے(فوٹو، فائل)

 کراچی: سٹی  پولیس چیف نے زین آفندی قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی ایسٹ کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی قائم کر دی ۔

کراچی پولیس چیف نے سندھ مدرسۃ السلام کے بانی حسن آفندی کے پوتے زین آفندی کے قتل کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی ایسٹ کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی قائم کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے منگل کی رات جمشید کوارٹر کے علاقے مزار قائد کے قریب بنگلے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کے دوران زین حسن آفندی کو قتل کرنے والے ملزمان کا سراغ لگانے اور لوٹی ہوئی اشیا برآمد کرنے کے لیے ایس ایس پی ایسٹ ساجد عامر سدوزئی کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

کمیٹی کے دیگر ممبران میں ایس پی جمشید کوارٹر فاروق بجارانی ، ایس ڈی پی او درخشاں زاہد حسین ، ایس ایچ او فیروز آباد انسپکٹر اورنگزیب خٹک ، ایس ایچ او جمشید کوارٹر چوہدری زاہد حسین اور ایس آئی او جمشید کوارٹر انسپکٹر امتیاز احمد شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ڈکیتی میں مزاحمت پر سندھ مدرسہ کے بانی حسن آفندی کا پوتا قتل

کراچی پولیس چیف نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تحقیقاتی کمیٹی اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ ڈکیتی کے دوران قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹی جانے والی اشیا بھی برآمد کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔