جعلی اسمبلیوں کی باتیں کرنے والے سینٹ الیکشن میں انہی سے ووٹ مانگیں گے، لیاقت شاہوانی

ویب ڈیسک  اتوار 7 فروری 2021
پہلے ہی کہ دیا تھا کہ پی ڈی ایم ناکام ہوگی، ترجمان بلوچستان حکومت . فوٹو : فائل

پہلے ہی کہ دیا تھا کہ پی ڈی ایم ناکام ہوگی، ترجمان بلوچستان حکومت . فوٹو : فائل

 کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ جو جعلی اسمبلیوں کی باتیں کرتے تھے اب وہ سینٹ الیکشن میں انہی سے ووٹ مانگیں گے۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سینیٹ الیکشن کیلئے اوپن بیلٹ کی حمایت کی ہے، پہلے ہی کہ دیا تھا کہ پی ڈی ایم ناکام ہوگی، جو جعلی اسمبلیوں کی باتیں کرتے تھے اب وہ سینٹ الیکشن میں انہی سے ووٹ مانگیں گے، اپنی کارکردگی کے باعث سینٹ الیکشن میں اچھے ووٹ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ سے ایوان کا تقدس پامال ہوتا ہے، رضا ربانی نے نواز شریف کو سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کرانے کی تجویز دی تھی، ہمارا یہ مانا ہے کہ سینٹرز کو عزت دو سرمایہ داروں کو عزت مت دو۔

لیاقت شاہوانی نےکہا کہ گوادر کا کرکٹ اسٹیڈیم پورے دنیا میں ہمارے لیے اعزاز کا باعث بنا، گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچزکرانے کی گزارش کرتے ہیں جب کہ اگلے تین سالوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گوادر طرز کے اسٹیڈیم بنائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔