- فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس
- یقین ہے اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ساتھ لائیں گے؛ بابراعظم
- پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
- جنوبی وزیرستان: نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکرز گرفتار
- پنجاب پولیس نے 08 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا
- حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی
- پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
سینیٹ الیکشن میں حکومتی ووٹ اِدھراُدھر ہونے کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد: سینیٹ الیکشن میں ہونے والا سب سے بڑے اپ سیٹ کیسے ہوا اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومتی اتحاد کے 17 ووٹ ادھر ادھر ہوگئے۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کے 7 ووٹ مسترد ہوئے جب کہ 10 نے اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دیا۔
نتائج کے مطابق خواتین کی نشست پر بھی حکومتی اتحاد کے7 ووٹ کم نکلے جب کہ 5 ووٹ مسترد ہوئے اور 2 ارکان نے ن لیگی امیدوار کو ووٹ دے دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیے: بڑا اپ سیٹ؛ حکومتی امیدوار کو شکست دے کر یوسف رضا گیلانی کامیاب
اسی طرح جنرل نشست پر اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے اپنے مد مقابل وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے 5 ووٹ زائد حاصل کیے۔ تفصیلات کے مطابق وہ بھی حکومتی اتحادیوں کے 10 ووٹ حاصل کرنے میں کام یاب رہے۔
تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں احتجاج کیا گیا اور ’دھاندلی زدہ سینیٹر نا منظور‘ کے نعرے بھی لگائے۔ دوسری جانب حکومت نے پہلے ہی اسلام آباد کی جنرل سیٹ کا نتیجہ چلینج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔