فروٹ کھانے پر سنگدل باپ کی سوتیلے بیٹے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  منگل 20 اپريل 2021
پولیس نےبچے کے والد محمد نوید کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ فوٹو : ایکسپریس

پولیس نےبچے کے والد محمد نوید کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ فوٹو : ایکسپریس

 راولپنڈی: پولیس نے تھانہ بنی کے علاقے میں فروٹ کھانے پر سوتیلے بیٹے پر تشدد کرنے والے سنگدل والد کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ بنی کے علاقے پھگواڑی کے رہائشی طیب نامی کمسن بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نوید نامی شخص کو اپنے سوتیلے بیٹے کو فروٹ کھانے پرپلاسٹک کے پائپ سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں بچہ کہہ رہا ہے کہ پاپا میں نے فروٹ نہیں کھایا جب کہ بچے کی والدہ خاوند کو روکنے کی کوشش کررہی ہیں۔

ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پولیس نے متاثرہ بچے کا گھر تلاش کیا اور اس کے سوتیلے والد محمد نوید کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس ایچ او بنی شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ملزم درزی ہے جس کے سوتیلے بیٹے کے علاوہ 2 بچے ہیں، ملزم کا ابتدائی تفتیش میں کہنا تھا کہ بچے نے کیلے کھائے جس پر سمجھا رہا تھا جب کہ پولیس نے بچے کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔