اسلم بیگ سمیت کئی جرنیلوں نے اے ایف آئی سی سے علاج کرایا

جہانگیر منہاس  ہفتہ 25 جنوری 2014
اس وقت وفاق کے تمام بڑے اسپتالوں میں دل کے مریضوں کو انجیوگرافی کے سلسلے میں اے ایف آئی سی ہی ریفرکیا جاتا ہے، ذرائع  فوٹو: فائل

اس وقت وفاق کے تمام بڑے اسپتالوں میں دل کے مریضوں کو انجیوگرافی کے سلسلے میں اے ایف آئی سی ہی ریفرکیا جاتا ہے، ذرائع فوٹو: فائل

اسلام آ باد: عسکری ادارہ امراض قلب کے ڈاکٹروں کی طرف سے پرویز مشرف کوفوری طور پر انجیوگرافی کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

تاہم سابق صدر پاکستان کے کسی اسپتال سے انجیوگرافی کرانے کے بجائے بیرون ملک علاج کوترجیح دے رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس وقت اے ایف آئی سی ملک کا واحد ادارہ ہے جہاں سب سے زیادہ تعداد میں انجیوگرافی کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں جبکہ ان ٹیسٹوں کا زرلٹ بھی 100فیصد ٹھیک آتا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ عسکری ادارہ امراض قلب کے کسی ڈاکٹر نے سابق صدر یہ نہیں کہا کہ اسپتال میں انجیوگرافی کی مطلوبہ سہولتیں ناکافی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس وقت وفاق کے تمام بڑے اسپتالوں میں دل کے مریضوں کو انجیوگرافی کے سلسلے میں اے ایف آئی سی ہی ریفرکیا جاتا ہے جہاں پیچیدہ نوعیت کے ٹیسٹ تسلی بخش طریقے سے کیے جاتے ہیں۔

جبکہ پرویز مشرف ایک سابق فوجی کمانڈر ہونے کے باوجود انجیوگرافی کرانے کیلیے اے ایف آئی سی جیسے ادارے پر بھروسا نہیں کر رہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ موجودہ کابینہ کے کئی وزرا سمیت وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی،سابق آرمی چیف جنرل(ر) اسلم بیگ کے دل کے تمام ٹسیٹ اے ایف آئی سی میں ہوئے ہیں۔ سابق کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل( ر) جمشیدگلزار کیانی مرحوم کی انجیوگرافی بھی یہیں ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق پرویزمشرف کے ترجمان میجر جنرل (ر) راشد قریشی کے بھی متعدد مرتبہ دل کے ٹیسٹ اسی ادارے میں ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔