- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
لاہور: کینو مفت نہ دینے پرپولیس اہلکاروں نے غریب ریڑھی بان کومارمارکرادھ موا کردیا
لاہور: شہر میں پولیس گردی سے خادم اعلیٰ کا شہر بھی محفوظ نہیں جس کی تازہ مثال والٹن روڈ پر سامنے آئی جہاں پولیس اہلکاروں نے ایک غریب ریڑھی بان کو کینو مفت نہ دینے پر شدید تشدد کا ناشنہ بناڈالا جب کہ متعلقہ تھانے نے بھی اپنے پیٹی بھائیوں کا ہی ساتھ دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے والٹن روڈ پر ایک غریب ریڑھی بان کینو بیچ کر اپنے اور اپنے گھر والوں کے پیٹ کی آگ بجھاتا تھا ، ہر روز کی طرح جمعرات کو بھی وہ اپنی ریڑھی پر کینو سجائے گاہکوں کو آواز لگارہا تھا کہ چند پولیس اہلکاروں نے اس سے مفت کینو کا تقاضا کیا، اس غریب کے نصیب ہی خراب تھے کہ اس نے مفت کینو دینے سے انکار کردیا، غریب کی اس جرات پر پولیس اہلکاروں کو طیش آگیا اور انہوں نے اس کی وہ دھنائی کی کہ اس کا حال ہی بے حال ہوگیا۔
ریڑھی بان پرتشدد ہوتا دیکھ کر کچھ دوسرے لوگ اس کی مدد کو آئے اور انہوں نے پولیس اہلکاروں سے اس کو چھڑایا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے والے بھی قانون کی پاسداری کے لئے آئے انہوں نے اپنے پیٹی بھائیوں کو چھڑایا اور الٹا ریڑھی بان پر یہ الزام لگا دیا کہ وہ کینو مہنگے داموں کیوں بیچ رہا ہے، پولیس اہلکاروں کے رویئے کہ خلاف جب احتجاج بڑھا تو متعلقہ تھانے کے اے ایس پی نے اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی یقین دہانی کرائی جس پر مشتعل افراد پرامن طورپر منتشر ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔