امریکی نائب وزیرخارجہ 7 اور8 اکتوبرکوپاکستان کا دورہ کریں گی

ویب ڈیسک  منگل 28 ستمبر 2021
پاکستان کا دورہ بھارت اورافغانستان کے دورے بعد کیا جائے گا: فوٹو: فائل

پاکستان کا دورہ بھارت اورافغانستان کے دورے بعد کیا جائے گا: فوٹو: فائل

نیو یارک: امریکی نائب وزیرخارجہ ’ونڈی آرشرمن‘ 7 اور8 اکتوبرکوپاکستان کا دورہ کریں گی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نائب وزیرخارجہ “ونڈی آرشرمن” 7 اور8 اکتوبرکوپاکستان کا دورہ کریں گی۔ وہ پاکستان کے دورے کے دوران سینیئرپاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔

نائب وزیرخارجہ ونڈی آرشرمن 4 ملکی دورے کے آخری مرحلے میں پاکستان آئیں گی۔ اپنے دورے کے دوران نائب وزیرخارجہ سول وفوجی قیادت سےملاقاتیں کریں گی۔

واضح رہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کے اقتدارسنبھالنے کے بعد کسی بھی امریکی اہلکارکا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔