پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 اکتوبر 2021
بارشیں برسانے والا سسٹم گزشتہ رات پنجاب میں داخل ہو چکا ہے، محکمہ موسمیات ( فوٹو : فائل)

بارشیں برسانے والا سسٹم گزشتہ رات پنجاب میں داخل ہو چکا ہے، محکمہ موسمیات ( فوٹو : فائل)

لاہور: بارشیں برسانے والا سسٹم لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں داخل ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سسٹم گزشتہ رات پنجاب میں داخل ہو چکا ہے، جو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کا باعث بنے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج اور کل راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخو پورہ میں بارش کا امکان ہے، جب کہ فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، بہاولپور،رحیم یار خان، خان پورمیں بھی آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے، گوجرانوالہ اورلاہور ڈویژن کے اضلاع میں چند مقامات پرموسلادھاربارش کا امکان بھی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔