لیگی رکن پارلیمنٹ نے دوران عدت اجلاس میں شرکت کے لئے فتویٰ لے لیا

ملک پرویز کی رحلت کے باعث شائستہ پرویز عدت میں تھیں، ذرائع


ویب ڈیسک November 17, 2021
ملک پرویز کی رحلت کے باعث شائستہ پرویز عدت میں تھیں۔ ذرائع۔ فوٹو:فائل

شائستہ پرویز ملک نے دوران عدت ضروری امر کے لیے جانے کے حوالے سے باقاعدہ جامعہ اشرفیہ سے فتویٰ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج قومی اسمبلی میں جاری ہے، اور اجلاس میں شرکت کے لئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک بھی شرکت کریں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: (ن) لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کرگئے

لیگی رہنما شائستہ پرویز ملک اپنے شوہر ملک پرویز کی رحلت کے باعث اس وقت عدت میں ہیں، تاہم انہوں نے دوران عدت ضروری امر کے لیے جانے کے حوالے سے باقاعدہ جامعہ اشرفیہ سے فتویٰ لے لیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں