نوجوت سنگھ سدھو20نومبرکوپاکستان آئیں گے

ویب ڈیسک  جمعرات 18 نومبر 2021
دورہ پاکستان پرانتہاپسندوں نے سدھوکیخلاف مہم چلائی:فوٹو:فائل

دورہ پاکستان پرانتہاپسندوں نے سدھوکیخلاف مہم چلائی:فوٹو:فائل

امر تسر: بھارت کے سابق کرکٹراورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو20نومبرکوپاکستان کا دورہ کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کرکٹراورکانگریس کے رہنما  نوجوت سنگھ سدھو20نومبرکوکرتارپورکا دورہ کریں گے اورمذہبی رسومات ادا کریں گے۔یہ نوجوت سنگھ سدھوکا پاکستان کا دوسرا دورہ ہوگا۔

نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 2019میں کرتارپورراہداری کے افتتاح پرپاکستان کا دورہ کیا تھا۔بھارت واپسی پرانتہاپسندوں ہندوؤں نے نوجوت سنگھ سدھوکیخلاف مہم چلائی تھی اورانہیں پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ سدھونے انتہاپسندوں کا دباؤ مسترد کرتے ہوئےمستقبل میں بھی پاکستان جانے کا اعلان کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔