مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردیایک اورکشمیری شہید

قابض بھارتی فورسزچندروز میں 10کشمیری نوجوانوں کوشہید کرچکی ہیں


ویب ڈیسک November 20, 2021
بھارتی فورسزنےنام نہادآپریشن میں متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا:فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی ریاستی دہشتگردی جاری ہے.

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کلگا میں ایک اورکشمیری نوجوان کوشہید کردیا۔بھارتی فورسزنے نوجوان کونام نہادسرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔

بھارتی فورسزنے کلگام کا محاصرہ کرلیا۔کلگام اورقریبی علاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی ہے۔قابض بھارتی فوجیوں نے گھرگھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا۔

کلگام اورقریبی علاقوں میں بھارتی فورسزکا نام نہاد آپریشن جاری ہے۔گزشتہ چند روز میں قابض بھارتی فوج10کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں