خالصتان ریفرینڈم نےمودی کومتنازع قوانین واپس لینےپرمجبورکیا،رپورٹ

ویب ڈیسک  پير 22 نومبر 2021
برطانیہ،یورپ کے سکھ خالصتان ریفرینڈم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں:فوٹو:فائل

برطانیہ،یورپ کے سکھ خالصتان ریفرینڈم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں:فوٹو:فائل

 لندن: برطانیہ میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے لئے ہونے والے ریفرینڈم نےمودی سرکارکومتنازع قوانین واپس لینے پرمجبورکردیا۔

سکھوں کےخالصتان ریفرینڈم سے دباؤ کا شکارمودی سرکارکوبھارتی کسانوں کے لئے متنازع قوانین واپس لینے پڑے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکارکوانٹلیجنس رپورٹس میں خالصتان کے لئے ریفرینڈم میں بڑی تعداد میں سکھوں کے حصہ لینے کی اطلاعات دی گئی تھیں۔

ہزاروں سکھوں کے علیحدہ وطن کی تحریک میں حصہ لینےپربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کومتنازع قوانین واپس لینے پرمجبورہونا پڑا۔بھارتی کسان طویل عرصے سے متنازع قوانین کیخلاف احتجاج کررہے تھے لیکن مودی سرکارٹس سے مس نہیں ہورہی تھی۔

لندن میں خالصتان کے لئے ریفرینڈم کرایا جارہا ہے جس میں نہ صرف برطانیہ بلکہ پورے یورپ سے سکھ برادری کے افراد شرکت کررہے ہیں اورسکھوں کے لئے الگ وطن خالصتان کے حق میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔

برمنگھم سمیت مختلف برطانوی شہروں میں سکھ طویل قطاروں میں لگ کرخالصتان ریفرینڈم میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔