اپوزیشن میڈیا میڈیااور ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہےشیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا ہے اپوزیشن کے لئے ٹرین نکل چکی ہے۔


ویب ڈیسک November 24, 2021
ابھینندن کو طیارہ خوبصورتی سے گرانے پرایوارڈ ملا،شیخ رشید:فوٹو:فائل

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔اپوزیشن 3میٹنگزکرچکی ہے لیکن کچھ نہ کرسکی۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اپوزیشن کے لئے تحریک چلانے کا سب سے اچھا وقت تب تھا جب مولانا فضل الرحمن باہرآئے تھے۔اب ٹرین نکل چکی ہے۔اپوزیشن میڈیا میڈیا اورویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے تلوں میں تیل نہیں ہے۔اگرمیں اکیلا بھی پشاور میں جلسہ کروں تو بھی پی ڈی ایم سے بڑا کروں گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ابھینندن کوایسے ہی ایوارڈملا ہے جیسے اپوزیشن کوملا ہے۔ابھینندن کوخوبصورتی سے طیارہ گرانے پرایوارڈ دیا گیا۔ دشمن یہ بھول جائے کہ وہ پاکستان کی سرحدوں کو چھیڑسکتا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ اگلی ووٹنگ لسٹ میں ووٹر کی تصویر بھی لگے گی۔ کچھ دنوں میں آن لائن پاسپورٹ کا بھی اعلان کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا عمران خان 5سال پورے کریں گے۔ اگرمیں نےالیکشن میں حصہ لیا تو امید ہے اللہ عزت دے گا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں