سمندری طوفان ’رائے‘ نے فلپائن میں تباہی مچادی ہلاکتیں 200 سے متجاوز

تین دن گزر جانے کے باوجود تاحال امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے


ویب ڈیسک December 20, 2021
فلپائن میں سمندری طوفان سے متاثرعلاقوں سے لوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: تین روز قبل سمندری طوفان رائے فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقے سے ٹکرانے سے ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیٹگری 5 کا سمندری طوفان فلپائن کے جنوبی ساحل سے ٹکرایا تھا پہلے دو روز میں امدادی کاموں کے دوران 12 لاشیں نکالی گئی تھیں جب کہ متعدد زخمی اور 100 سے زائد لاپتہ تھے۔

امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی ہے۔ 200 میل فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہواؤں اور موسلا دھاربارش سے بجلی کے متعدد کھمبے اوردرخت اور چھتیں گرگئی تھیں۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان رائے سے قبل 1 لاکھ افراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا تھا جب کہ فلپائن کے کوسٹ گارڈز کے مطابق 80 سمندری جہازوں میں موجود 4000 افراد بھی سمندر میں پھنس گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں