ویکسین سرٹیفکیٹ پر مودی کی تصویر کیخلاف کیس کرنے والے پر اُلٹا 1 لاکھ کا جرمانہ

اس قسم کی درخواست عدالت کا وقت برباد کرنے کے سوا اور کچھ نہیں کرتی، جج


ویب ڈیسک December 21, 2021
[فائل-فوٹو]

بھارتی ریاست کیرالہ کی ایک عدالت نے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پر مودی کی تصویر ہٹائے جانے کا مطالبہ کرنے والے شہری پر اُلٹا 1 لاکھ کا جرمانہ عائد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہائی کورٹ نے شہریوں کو دیے جانے والے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پر مودی کی تصویر کیخلاف شہری کی درخواست کو مسترد کردیا۔

عدالت نے درخواست کو 'فضول' ، سیاسی مقصد اور عوامی شہرت کے حصول کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے مدعی پر 1 لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

مدعی پیٹر میالی پارمپل ہیں جو کہ سماجی کارکن (information activist) ہیں۔ جرمانہ عائد کرنے والے کیرالہ ہائی کورٹ کے جسٹس پی۔وی کنھیکریشنن ہیں۔ جج نے مدعی کو جرمانے کی رقم 6 ہفتوں کے اندر اندر جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

جج کا اپنے ریمارکس میں یہ بھی کہنا تھا کہ شہریوں کے سنگین مسائل سے متعلق ہزاروں درخواستیں جمع ہیں اور ایسے وقت میں اس قسم کی درخواست عدالت کا وقت برباد کرنے کے سوا اور کچھ نہیں کرتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں