مڈغاسکرمیں ہیلی کاپٹر سمندرمیں گرکرتباہ، وزیر12 گھنٹے تیرکرساحل پہنچے

ویب ڈیسک  بدھ 22 دسمبر 2021
وزیرکے ساتھ موجود 2سیکورٹی اہلکاربھی حادثے میں محفوظ رہے:فوٹو:انٹرنیٹ

وزیرکے ساتھ موجود 2سیکورٹی اہلکاربھی حادثے میں محفوظ رہے:فوٹو:انٹرنیٹ

 لندن: افریقی ملک مڈغاسکرمیں ہیلی کاپٹرسمندرمیں گرکرتباہ  ہوگیا۔ ہیلی کاپٹرمیں سواروزیر12 گھنٹے تیرکرساحل پرپہنچے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مڈغاسکرمیں ریسکیومشن کے دوران ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹرمیں سواروزیربرائے پولیس سرگے گیل 12 گھنٹے تیرنے کے بعد ساحل پرپہنچنے میں کامیاب ہوئے۔وزیرحادثے کا شکار کشتی کا جائزہ لینے گئے تھے۔

سرگے گیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے حادثے کی شام ساڑھے 7 بجے سے لے کر اگلی صبح ساڑھے 7 بجے تک سمندر میں تیراکی کی۔وزیرکے ساتھ موجود 2 سیکورٹی اہلکار بھی حادثے میں بچ گئے۔

پولیس سربراہ کے مطابق  سرگے گیل نے ہیلی کاپٹر کی ایک نشت کو تیراکی کے لئے استعمال کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔