بھارت میں عدالتی کمپلیکس میں دھماکا،2افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 23 دسمبر 2021
دھماکہ عمارت کے واش روم میں ہوا:فوٹو:انٹرنیٹ

دھماکہ عمارت کے واش روم میں ہوا:فوٹو:انٹرنیٹ

لدھیانہ: بھارتی پنجاب کے شہرلدھیانہ کے عدالتی کمپلیکس میں دھماکے سے2افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ  صبح کے وقت  لدھیانہ کے عدالتی کمپلیکس میں ہوا جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور4شدید زخمی ہوگئے۔ لاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق  دھماکہ کمپلیکس میں واقع ایک بلڈنگ کی پہلی منزل پرواقع واش روم میں ہوا۔ دھماکے کی شدت سے شیشے ٹوٹ گئے اوردروازوں کوبھی نقصان پہنچا۔

پولیس نےعلاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کی جگہ موجود افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔