انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی پر آیا ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار

ملزم کے خلاف پولیس مقابلہ اور ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج ہے


ویب ڈیسک December 28, 2021
ملزم کے خلاف پولیس مقابلہ اور ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج ہے - فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی پر آیا ہوا قیدی لاک اپ سے فرار ہوگیا۔ قیدی کو پولیس مقابلہ اور ناجائز اسلحہ کے کیس میں گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کلفٹن میں واقع انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے لیے آیا ہوا قیدی لاک اپ سے فرار ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ قیدی محمد آصف کو جیل پولیس کی جانب سے پیشی کے لیے لاک اپ لایا گیا تھا، اس کے بعد ملزم کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کے بعد واپس لاک اپ لایا گیا جہاں ملزم پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ لاک اپ کا ایک دروازہ عدالتوں کے احاطے میں کھلتا ہے جبکہ ایک دروازہ باہر کی طرف جاتا ہے۔ ملزم موقع پاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔

ملزم کے خلاف پولیس مقابلہ اور ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج ہے۔ ملزم کو گلشن اقبال سے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ گلشن اقبال میں مقدمہ درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں