دبنگ خان ماہر رکشہ ڈرائیور نکلے، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  بدھ 29 دسمبر 2021
سلمان خان کو رکشہ چلاتا دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ فائل فوٹو

سلمان خان کو رکشہ چلاتا دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ فائل فوٹو

 ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کی رکشہ چلانے کی مہارت دیکھ کر مداح دم بخود رہ گئے۔

بالی ووڈ کے دبنگ خان کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی، جس میں انہیں نیکر اور ٹی شرٹ میں رکشہ چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سلمان خان کو رکشے کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران ہوئے اور انہوں نے اس منظر کو کیمرے میں محفوظ کرنے کے لیے اپنے موبائل نکالے

 

جب یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر ہوئی تو مداح دبنگ خان کے نئے انداز کو دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ اس سے قبل  انہوں نے کبھی سلمان خان کو اتنی مہارت کے ساتھ رکشہ چلاتے نہیں دیکھا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  سلمان خان نے  ممبئی سے 35 کلومیٹر کی مسافت پر واقع پنوپیل میں  اپنے فارم ہاؤس کے قریب رکشہ چلانے کا مظاہرہ کیا۔

اس ویڈیو کو پانچ گھنٹے پہلے شیئر کیا گیا، جسے اب تک سیکڑوں صارفین نے دیکھا جبکہ 13 ہزار سے زائد نے اسے پسند کیا۔  ویڈیو پر صارفین اور بالخصوص سلمان خان کے مداحوں نے تبصرے بھی کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔