سعودی فورسزنے حوثیوں کے5 ڈرونز تباہ کردئیے

حوثیوں نے یمن سے 5 ڈرونز داغے، ترجمان عرب اتحاد


ویب ڈیسک January 04, 2022
سعودی فورسزجارحیت کا بھرپورجواب دینے کے لئے تیارہیں،ترجمان عرب اتحاد:فوٹو:فائل

BIRMINGHAM: سعودی افواج نے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے5 ڈرونزکوقبل از وقت تباہ کردیا۔

سعودی عرب کے زیرقیادت عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی جانب داغے جانے والے5 ڈرونزکوہدف تک پہنچنے سے قبل تباہ کردیا گیا۔

حوثیوں نے یمن کے دارالحکومت صنعا سے ڈرونز داغے تھے۔ عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب اوراس کے شہریوں کی حفاظت اورحوثی باغیوں کی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کے لئے تمام آپریشنل آپشنز موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں