فلسطین میں ہولناک ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق ویڈیو وائرل

حادثے میں 2 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنھیں ہیلی کاپٹر کی مدد سے اسپتال لے جایا گیا


ویب ڈیسک January 07, 2022
حادثے میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے، فوٹو: ٹوئٹر

LONDON/ SINGAPORE: مغربی کنارے میں مسافر وین اور مال بردار ٹرک میں ہونے والے خوفناک تصادم میں 8 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کی مصروف ترین ہائی وے کی چورنگی پر مسافر بردار وین کو سیمنٹ کی بوریوں سے لدے ٹرک نے کچل دیا جس کے نتیجے میں 7 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو ادارے نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 3 زخمیوں کو اسرائیل کے ایک اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیا اس طرح ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی جب کہ 2 شدید زخمی اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔



فلسطین کے صدر محمود عباس نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جب کہ اسرائیلی وزیردفاع کے دفتر سے جاری بیان میں واقعے پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہتر سے بہتر طبی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں