ماہرہ خان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر گالیاں پڑیں اداکار علی عباس

اس واقعے کے بعد میں نے سبق سیکھ لیا کہ مجھے دوبارہ ایسا نہیں کرنا، علی عباس


ویب ڈیسک January 20, 2022
ماہرہ خان کی حمایت کرنے پر مجھے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ گالیاں پڑیں، علی عباس فوٹوفائل

CANBERRA: پاکستان ٹی وی کے معروف اداکار علی عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماہرہ خان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ گالیاں پڑی تھیں۔

''فطرت''، ''تم کون پیا''، اور ''مہر اور مہرباں'' جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار علی عباس حال ہی میں ایک آن لائن شو میں شریک ہوئے جہاں میزبان نے ان سے پوچھا کبھی آپ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا ہے(تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے) جس پر علی عباس نے جواب دیا بالکل مجھے سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی وجہ سے گالیاں پڑی تھیں۔

علی عباس نے واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ایک تصویر آئی تھی ڈوپٹے کے بغیر۔ حالانکہ ماہرہ خان نے پورے کپڑے پہنے ہوئے تھے، ان کا لباس بالکل بھی غیر مناسب نہیں تھا کہ جس کی وجہ سے ان پر تنقید کی جاتی۔ لیکن پھر بھی لوگ ان پر بہت زیادہ تنقید کررہے تھے اور سوشل میڈیا پر بہت زیادہ شور مچا ہوا تھا کہ ماہرہ خان ڈوپٹے کے بغیر کیوں آگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کیلیے نکلنے والی ریلی میں دوپٹہ نہ پہننے پرماہرہ تنقید کی زد میں

لہذا میں نے ماہرہ خان کی تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں ایک بات لکھی ''اگر انہوں نے ڈوپٹہ نہیں پہنا تو چلو تم دیکھنا بند کردو''۔ لیکن ماہرہ خان کی حمایت کرنے پر مجھے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ گالیاں پڑیں۔

علی عباس نے بتایا کہ لوگوں نے مجھے اتنا زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا اور ایسی گالیاں دیں جو مجھے زندگی میں کبھی کسی نے نہیں دیں۔ مجھے لوگوں کا رویہ بہت برا لگا اس واقعے کے بعد میں نے سبق سیکھ لیا کہ مجھے دوبارہ ایسا نہیں کرنا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکاراؤں کوکیٹ مڈلٹن سے کپڑے پہننا سیکھنا چاہیئے

واضح رہے کہ ماہرہ خان کی گزشتہ برس ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف نکلنے والی ریلی میں شریک ہوئی تھیں اور انہوں نے ڈوپٹہ نہیں پہنا ہوا تھا جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں