بھارتی اداکار علی فضل نے عمرہ کے دوران مکہ اور مدینہ سے ویڈیو شیئر کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جنوری 2022
علی فضل نے اپنے آس پاس ماجود تمام لوگوں کے لیے دعا کی فوٹو سوشل میڈیا

علی فضل نے اپنے آس پاس ماجود تمام لوگوں کے لیے دعا کی فوٹو سوشل میڈیا

مدینہ: بھارتی اداکار علی فضل نے عمرے کی ادائیگی کے دوران مکہ اور مدینہ سے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے علی فضل نے خود کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بے شمار نعمتوں سے نوازا گیا ہے. یہ میری والدہ اور نانا کے لیے ہے۔ ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہوگی۔

اداکار علی فضل نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا میں نے اپنے آس پاس موجود لوگوں، میرے دوست، خاندان اوروہ تمام لوگ جنہیں محبت کی ضرورت ہے ان سب کے لیے دعا کی۔

علی فضل کی منگیتر اداکارہ ریچا چڈھا نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہوئی کہ علی مکہ اور مدینہ گئے۔ انہوں نے دعا کرنے کے لیے علی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تاہم ایک صارف نے علی فضل کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں اداکاری حرام ہے تو پھر تم کیوں اداکاری کرتے ہو؟ اس صارف کے تبصرے پر علی فضل نے جواب دیتے ہوئے کہا ’’انسٹا پہ صرف تصویریں اور ویڈیوز ڈالتے ہیں۔ عقل ماری گئی ہے تمہاری۔ اپنی فون اسکرین کو دیکھنا بند کرو سب سیٹ ہوجائے گا دیکھنا‘‘۔

واضح رہے کہ علی فضل بالی ووڈ کے معروف اداکار ہیں انہوں نے ’’تھری ایڈیٹس‘‘، ’’فقرے‘‘، ’’وکٹوریا اینڈ عبدل‘‘ جیسی کئی ہٹ فلموں میں اداکاری کی ہے۔

W3Schools.com

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔