انارکلی بازار دھماکا دہشت گرد کو لاری اڈا تک لے جانے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

مبینہ دہشت گرد پنجابی میں بات کر رہا تھا، رکشہ ڈرائیور کا بیان


January 24, 2022
مبینہ دہشت گرد پنجابی میں بات کر رہا تھا، رکشہ ڈرائیور کا بیان۔ فوٹو:ایکسپریس

تحقیقاتی اداروں نے انارکلی بازار دھماکے میں ملوث دہشت گرد کو لاری اڈا پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور کے علاقے انارکلی میں ہونے والے دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اور تحقیقاتی اداروں نے سی سی ٹی فوٹیجز کی مدد سے دہشت گرد کو لاری اڈا تک لے جانے والے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انار کلی بازار میں دھماکے سے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

تفتیشی ذرائع کے مطابق دھماکے میں ملوث شخص ڈیوائس رکھنے کے بعد رکشے میں بیٹھا، رکشہ ڈرائیور نے دہشت گرد کو لاری اڈا کے قریب اتارا، تاہم لاری اڈا اترنے کے بعد دہشت گرد کیمروں کی رینج میں نہیں آیا، دہشت گرد کی لاری اڈا تک موومنٹ کیمروں سے ٹریک کی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دھماکے کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد کو لاری اڈے تک لے جانے والے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ابھی تک رکشہ ڈرائیور کا دھماکے میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ مبینہ دہشت گرد پنجابی میں بات کر رہا تھا۔ دوسری جانب تفشیشی ٹیموں نے بادامی باغ کے قریب بس اڈوں کی ریکارڈنگ بھی قبضے میں لے لی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دھماکے میں گرفتار 6 افراد پوچھ گچھ کے بعد رہا

واضح رہے کہ 20 جنوری جمعرات کے روز لاہور نیو انارکلی بازار میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں