کوہلو میں نامعلوم دہشت گردوں کا لیویز چیک پوسٹ پر حملہ

جوابی فائرنگ سے شرپسند پسپا ہوکر فرار، ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن


ویب ڈیسک January 25, 2022
جوابی فائرنگ سے شرپسند پسپا ہوکر فرار، ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن (فوٹو : فائل)

KARACHI/LAHORE: کوہلو میں نامعلوم دہشت گردوں نے لیویز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا تاہم جوابی فائرنگ سے حملہ آور پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق کوہلو کی تحصیل ماوند کے علاقے سونڈ میں رات گئے نامعلوم افراد نےلیویز چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جواب میں لیویز اہل کاروں نے بھی فائرنگ کی جس کے سبب دہشت گرد اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہوسکے اور فرار ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق دہشت گرد نامعلوم سونڈ میں قائم موبائل فون ٹاور کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے تاہم لیویز کی جوابی فائرنگ سے ان کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکا اور انہیں بھاگنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔