کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دو خواتین سے 20 کلو چرس برآمد

ویب ڈیسک  بدھ 26 جنوری 2022
برآمد ہونے والی منشیات چپس اور جوس کے پیکٹوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، اے این ایف۔ فوٹو:ایکسپریس

برآمد ہونے والی منشیات چپس اور جوس کے پیکٹوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، اے این ایف۔ فوٹو:ایکسپریس

کوئٹہ: اے این ایف نے  ریلوے اسٹیشن پر 2 خواتین کے قبضے سے 20 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔

ایکسپریسن نیوز کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس نے اے این ایف بلوچستان کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر شکیلہ مسیح اور عینی ظفر نامی 2 خواتین کے قبضے سے 20 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔

اے این ایف کے مطابق گرفتار خواتین کا تعلق اوکاڑہ سے ہے اور وہ کراچی جانے والی بولان ایکسپریس سے روانہ ہو رہی تھیں، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی، برآمد ہونے والی منشیات چپس اور جوس کے پیکٹوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔