ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیموں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے اس حوالے سے 14 جنوری کو پنجاب حکومت کو خط تحریر کیا تھا


ویب ڈیسک January 27, 2022
تمام کھلاڑیوں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا جائے گا (فائل فوٹو)

SYDNEY: وفاقی حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ 7 کی ٹیموں اور تمام کھلاڑیوں کو سرکاری مہمان (اسٹیٹ گیسٹ) کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے پی ایس ایل کی ٹیموں کو اسٹیٹ گیسٹ اور وی آئی پی کا درجہ دینے کا فیصلہ لاہور میں حالیہ دہشت گردی کے واقعہ کے تناظر میں کیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اس حوالے سے 14 جنوری کو پنجاب حکومت کو خط تحریر کیا جس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور پی ایس ایل کے کھلاڑیوں ، آفیشلز کی حفاظت کے حوالے سے اقدامات کرنے کا تذکرہ اور کھلاڑیوں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دینے سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔

پنجاب حکومت کے مطابق حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد حملوں کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام، سٹی ٹریفک پولیس، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے جوڈیشل کمیشن کو پی ایس ایل سے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ جوڈیشل واٹر اینڈ انوائمنٹ کمیشن نے تحریری رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوران ٹریفک جام سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی اور میچز کے دوران ٹریفک جام، سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند نہ کرنے کی بھی ہدایت کی تھی، جس کے بعد پنجاب حکومت نے صورت حال کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں