کراچی میں 2 ہفتے تک سردی کی لہر کا کوئی امکان نہیں

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جنوری 2022
کراچی میں کم سے کم پارہ 18 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات فوٹو: فائل)

کراچی میں کم سے کم پارہ 18 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات فوٹو: فائل)

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں کل سے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں شدید سردی کے بعد اب گرمی میں اضافے کی پیشگوئی کردی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں اگلے دوہفتے تک سردی کے کسی سسٹم کا امکان نہیں ہے، بلکہ کل سے کراچی میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے  صبح وشام کے درجہ حرارت میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ ہوسکتا ہے، اور کراچی میں کم سے کم پارہ 18 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے، تاہم اگلے 3 روز کے دوران شہر کا مطلع دن میں صاف، رات میں سرد جب کہ صبح کے وقت دھند چھانے کی توقع ہے، اور اگلے کئی روز تک سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔