غازی انٹرچینج کے قریب کار سے 78 کلوگرام منشیات برآمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 جنوری 2022
 برآمد کی گئی منشیات میں 44 کلوگرام چرس اور 34 کلوگرام افیون شامل ہے، اے این ایف۔ فوٹو:ایکسپریس

برآمد کی گئی منشیات میں 44 کلوگرام چرس اور 34 کلوگرام افیون شامل ہے، اے این ایف۔ فوٹو:ایکسپریس

 راولپنڈی: تربیلا روڈ پر واقع غازی انٹرچینج کے قریب سوزوکی کار سے 78 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اسٹیشن اے این ایف راولپنڈی اور اٹک نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تربیلا روڈ پر واقع غازی انٹرچینج کے قریب سوزوکی سوفٹ کار سے 78 کلوگرام منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔

اے این ایف حکام کے مطابق منشیات گاڑی میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی، برآمد کی گئی منشیات میں 44 کلوگرام چرس اور 34 کلوگرام افیون شامل ہے، جب کہ ملزمان کی شناخت علی اور بابرجاوید کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔