- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
چوہدری شجاعت بھائی ہیں ان کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا، شیخ رشید
اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چودھری ظہور الہٰی اور خواجہ صفدر کے مجھ پر احسانات ہیں، چوہدری شجاعت میرے بھائی ہیں اور ان کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا۔
ایف نائن پارک اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بڑھکیں مارہی ہے، ملک کو جہموریت کی طرف جانا چاہیے لیکن وہ انارکی کی طرف جارہے ہیں، اپوزیشن کا کام ہی یہی ہے، ہم بھی جب اپوزیشن میں تھے تو یہی کرتے تھے، کسی ملیشیا فورس کو اسلام آباد آنےکی اجازت نہیں دوں گا، کسی کو گرفتار نہیں کیا لیکن ضرورت پڑی تو گرفتاریاں بھی کریں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد ضابطے کے مطابق قرار
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کہیں نہیں جارہے وہ 5 سال پورے کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی 15 مارچ کے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیں گے، اسپیکر کا فیصلہ ہے کہ کس دن اسمبلی بلائیں اور ان کا فیصلہ کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہو سکتا، 15 تاریخ کے بعد عمران کی پوزیشن اور بہتر ہو جائے گی، اور ان کی قوت مزید بڑھ جائے گی میں 23 تاریخ سے روز خبریں دیا کروں گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: 5 سیٹوں والی جماعت وزارت اعلیٰ پنجاب کیلیے بلیک میل کر رہی ہے
وفاقی وزیر نے کہا کہ جو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگا اللہ اسے عزت دے گا، میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں، اتحادیوں کو بھی مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دینا چاہئے، میں نے کہا 4،5 سیٹ والے بلیک میل کررہے ہیں تو لوگ ناراض ہوگئے، ہمیں تلخیوں کی طرف نہیں جانا چاہیے، چوہدری ظہور الہٰی اور خواجہ صفدر کے مجھ پر احسانات ہیں، چوہدری شجاعت بھی میرے بھائی ہیں اور ان کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا، چوہدری شجاعت کی والدہ ایک سال تک میرے لئے جیل میں کھانا بھجواتی رہیں، چوہدریوں کے احسانات کا اپنی کتابوں میں اعتراف کرچکا ہوں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام خواتین کو مبارک باد دیتا ہوں، خواتین کے لئے سرکاری نوکریاں نہیں ہیں انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے چاہئے، میں خود چاہتا ہوں خواتین کام کریں، سارا اسلام آباد کام کے لیے خالی اور خواتین کے لیے حاضر ہے، چیمبر آف کامرس اچھا کام کررہا ہے، ہر سیکٹر میں خواتین کا بازار ہونا چاہئے، بلوچستان کے پی کے سندھ کی خواتین کو آگے لائیں، اچھی سڑکیں بنانے سے کام نہیں چلے گا روزگار ہونا چاہئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔