بھارتی فوجی افسر کا ماتحت اہلکار کی بیوی کا جنسی استحصال مقدمہ درج

ملزم فوجی افسر کو بچانے کی کوشش کرنے والے دو کرنل اور دو میجرز کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا


ویب ڈیسک March 19, 2022
متاثرہ خاتون نے پولیس نے مقدمہ درج کرادیا، فوٹو: فائل

بھارت میں ماتحت فوجی اہلکار کی بیوی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش پر فوجی افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جودھ پور بھارتی فوج کے جونیئر اہلکار نے سینیئر فوجی افسر کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ فوجی افسر نے میری بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔

بھارتی فوجی اہلکار نے ایف آئی آر میں دو کرنل اور دو میجرز کو بھی نامزد کیا ہے جن پر جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے فوجی افسر کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ زیادتی کی کوشش کے دوران مدد طلب کرنے پر آنے والے آرمی پولیس کے چار افسران نے ملزم کو حراست میں لینے کے بجائے ہم پر الزام واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا۔

بھارتی فوج کے ترجمان نے پولیس میں مقدمہ درج ہونے پر کہا کہ ذمہ دار فوجی افسران کے خلاف شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں