ایم کیو ایم نے دوٹوک بتایا کہ پیپلز پارٹی سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا شاہ محمود قریشی

ایم کیو ایم نے واضح کہا کہ پیپلز پارٹی غلط بیانی کررہی ہے، وزیر خارجہ


ویب ڈیسک March 25, 2022
—فائل فوٹو

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حکومت کی اتحادی جماعت کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے واضح کہا کہ پیپلز پارٹی غلط بیانی کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیرسگالی کاپیغام لےکر ایم کیوایم پاکستان کے پاس گئے تھے اور وہ پیغام تھا کہ آپ ہمارےدوست ہیں ساتھ چلتےرہیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ایم کیوایم وفد کے ساتھ خوشگوارماحول میں بات ہوئی اور ہماری اتحادی جماعت سےملاقات مثبت اورمفید رہی ہے جبکہ وفد میرا پیغام ایم کیوایم پاکستان قیادت تک پہنچائےگا۔

علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی اور مسلم لیگ (ق) کے مابین ملاقات آج متوقع ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں