مہنگائی مکاؤ مارچ مریم نواز کا ایک ذاتی گارڈ کنٹینر کے نیچے آنے سے زخمی

زخمی گارڈز کو حمزہ شہباز کے سیکیورٹی قافلے کی گاڑی میں ہسپتال روانہ کر دیا گیا


ویب ڈیسک March 26, 2022
—فائل فوٹو

ISLAMABD: لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی زیر قیادت مہنگائی مکاؤ مارچ جاری ہے تاہم مریم نواز کا ایک ذاتی گارڈ کنٹینر کے نیچے آنے سے زخمی ہوگیا۔

اس حوالےسے بتایا گیا کہ گارڈ کا پاوں کنٹینر پر لگی خاردار تار میں الجھا اور اس کا پاؤں کنٹینر کے نیچے آ گیا، زخمی گارڈز کو حمزہ شہباز کے سیکیورٹی قافلے کی گاڑی میں ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ مہنگائی مکاؤ لانگ مارچ ماڈل ٹاؤں موڑ پہنچ گیا ہے دوسری طرف مارچ کے باعث لاہور کے معتدد مقامات پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ ارفع کریم ٹاور سے اچھرہ نہر کے پل تک گاڑیوں کی لمبی لائنز لگ گئی ہیں۔

علاوہ ازیں ماڈل ٹاؤن اے بلاک، بی بلاک، سی بلاک اور ایچ بلاک کی تمام سڑکوں پر ٹریفک جام ہے، لانگ مارچ کے باعث فیروز پور روڈ پر بھی ٹریفک جام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں