کراچی میں نوسرباز گینگ کے تین کارندے گرفتار

لزمان کی شناخت شاہ محمد عرف شان، شاہد علی اور خادم حسین کے نام سے ہوئی ہے، پولیس


ویب ڈیسک March 26, 2022
—فائل فوٹو

لاہور: کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے نوسرباز گینگ سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت شاہ محمد عرف شان، شاہد علی اور خادم حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی عارف عزیز نے بتایا کہ ملزمان سے نوسربازی کے ذریعے سے مختلف لوگوں سے بٹوری ہوئی رقم 8 لاکھ 27 ہزار روپے نقد، 24 گرام سونا، 10 آرٹیفیشل چوڑیاں اور نوسر بازی کے دوران استعمال کیے جانے والا سامان جس میں کیمیکل اور نشہ آور گولیاں سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

انھوں ںے بتایا کہ ملزمان اندرون سندھ سے کرایے پر گاڑی لیکر کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے ہیں اور ملزمان کا گروہ اپنے جعلی پیر کے ساتھ مل کر لوگوں کو ہیپناٹائز کر کے سونا اور نقدی لوٹتے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گلشن اقبال، گلستان جوہر، سچل اور شاہراہ فیصل کے علاقوں میں نوسربازی کی کئی وارداتوں کا انکشافات کیا ہے، ملزمان کے انکشافات پر متعلقہ تھانوں کو مزید کارروائی کے لیے آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ایسے واقعات کے درج مقدمات میں ملزمان سے تفتیش کر سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں