پی ٹی آئی کی ایم پی اے عظمی کاردار بھی ترین گروپ میں شامل

عمران خان سے جو توقعات تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں، عمران خان نے پرانے ورکرز کی قدر نہیں کی، عظمی کاردار


ویب ڈیسک April 04, 2022
عمران خان کے رویے کی وجہ سے بہت دکھی ہوں، عظمی کاردار (فوٹو : فائل)

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عظمی کاردار بھی جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ایک اور رکن نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا، پی ٹی آئی سے منتخب پنجاب اسمبلی کی رکن عظمی کاردار بھی ترین گروپ میں شامل ہوگئیں اور انہوں نے شمولیت کا اعلان بھی کردیا۔

اپنے بیان میں رکن اسمبلی عظمی کاردار نے کہا کہ عمران خان کے رویے کی وجہ سے بہت دُکھی ہوں، عمران خان سے جو توقعات تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں، عمران خان نے پرانے ورکرز کی قدر نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت کئی اور ایم پی ایز بھی پارٹی سے الگ ہورہے ہیں، جہانگیر ترین کسی بھی پارٹی میں جائیں میں ان کے ساتھ رہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں