سعودی حکام نے پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

خواتین اب محرم کے بغیر بھی عمرہ کرسکیں گی، اعلامیہ


ویب ڈیسک April 06, 2022
(فوٹو: خلیج ٹائمز)

سعودی حکام نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

سعودی سفارت خانے نے تمام عمرہ آپریٹر ایجنسیز اور ایئرلائنز کو سرکلر جاری کیا ہے جس کے مطابق 40 سال سے کم عمر پاکستانی زائرین کےلیے فیملی کے ہمراہ جانے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

40 سال سے کم عمر زائرین فیملی کے بغیر بھی عمرہ کی غرض سے سعودی عرب جا سکیں گے جبکہ 45 سال سے کم عمر خواتین کےلیے محرم کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے جس کے بعد خواتین بغیر محرم عمرے کےلیے جاسکیں گی۔

علاوہ ازیں، بغیر محرم عمرے پر جانے والی خواتین پر گروپ کی صورت میں جانے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

Women will be able to register for this year's Hajj without a male guardian  | Atalayar - Las claves del mundo en tus manos

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔