عائشہ عمر نے بلاول بھٹو اور عامر لیاقت کو کیا مشورہ دیا؟

ویب ڈیسک  جمعـء 8 اپريل 2022
عائشہ عمر حال ہی میں ایک آن لائن شو میں شریک ہوئیں فوٹوفائل

عائشہ عمر حال ہی میں ایک آن لائن شو میں شریک ہوئیں فوٹوفائل

لاہور: اداکارہ عائشہ عمر نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کو مشورہ دیا ہے۔

عائشہ عمر حال ہی میں ایک آن لائن شو میں شریک ہوئیں۔ جہاں انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے کہا کہ آپ بلاول بھٹو زرداری کو کیا مشورہ دینا چاہیں گی؟ عائشہ عمر نے بلاول کو مشورہ دیتے ہوئے کہا آپ کی اردو بہتر ہورہی ہے اور بہتر کریں کیونکہ یہی کامیابی کی چابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خانہ کعبہ جانے کی بہت خواہش ہے لیکن آج تک نہیں جاسکی، عائشہ عمر

میزبان نعمان اعجاز نے کہا سب کے ہر دلعزیز عامر لیاقت صاحب کو کیا مشورہ دیں گی؟ تو عائشہ عمر نے کہا مجھے لگتا ہے کہ انہیں اپنی نجی زندگی کی چیزیں عوامی سطح پر نہیں بتانی چاہئیں اور ان کا تماشہ نہیں بنانا چاہئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔